Power of Knowledge

Search

News


Archive



Design by praegnanz

Home


Home

دنیا جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے وہ قابل حیرت ہے۔ ہر آنے والا دن اپنے ساتھ نت نئے آلات لے کر آتاہے۔ مشکل ترین کام چند لمحوں‌ میں‌کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ان تمام آلات میں‌قد مشترک ہے اور ہو ہے "خدمت انسان"۔ اس تمام تر ترقی کا مقصد انسانی زندگی کو عیش و عشرت فراہم کرنا ہے۔

 

دیگر ایجادات کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ نے جس طرح ترقی کی ہے وہ بھی قابل حیرت ہے۔ وہ معلومات جسے ایک ہی ملک میں ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچنے میں‌ مہینے لگتے تھے اب لمحوں کی بات ہے۔

ان ذرائع کا صحیح استعمال ہی انسانی زندگی کو پر سکون بنا سکتا ہے۔

 

ہر چیز میں فوائد کے ساتھ کچھ نقصانات بھی مضمر ہوتے ہیں ، لیکن وہ استعمال کرنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اسے کیسے استعمال کرتا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے جہاں‌ معلومات پہنچانے میں‌کردار ادا کیا ہے وہیں‌ برائی اور فحاشی پھیلانے میں‌ بھی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں‌۔

 

اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے صحیح استعمال کو یقینی بنائیں۔

 

ان ذرائع میں‌انٹر نیٹ  کسی نعمت  غیر مترقبہ سے کم نہیں‌۔ لیکن اس کا غلط استعمال تباہی ہی تباہی ہے۔

اور اگر اسے کسی نیک مقصد کے لئے، اخلاقی اقدار کی تشہیر کے لئے۔ اسلام کی دعوت و تبلیغ کے لئے استعمال کیا جائے تو خیر ہی خیر ہے۔

 

نت نئے آلات اور ذرائع ابلاغ کی ایجاد کے بعد انسانی زندگی نئے افق پار کر رہی ہے۔ اس تناظر میں معلومات کو تیز اور آسان انداز میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے انٹر نیٹ کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے۔

اسی کے پیش نظر یہ سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، تا کہ معلومات جمع ہونے کے بجائے پھیلے۔

اس سلسلے میں آپ بھی اگر اپنا حصہ ملانا چاہیں تو یہ فلاح انسانیت کی کوششوں میں آپ کا تعاون ہو گا.

      110mb free hosting